یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری پہچان پاکستان کانفرنس کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان(وائی اے پی) کے زیرِ اہتمام تیسری پہچان پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طلبات اور دیگر حاضرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نورین فاروق ابرہیم نے کہا کہ اللہ تعالی نے ملک خداد پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ اب یہ نوجوانو ں کی ذمہ داری ہے کہ ان نعمتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ممبر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد منیرہ جاوید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل سرمایا نوجوان ہیں اور نظریاتی جنگ کے اس دور میں ان ہی نوجوانوں نے اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما الطاف بٹ نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے دن رات اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہندوستان نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور حکومت پاکستان بہترین طریقے سے کشمیر کے حق آزادی کو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہے۔ائیر کموڈور(ریٹائرڈ) سید سجاد حیدر نے کہا کہ پاکستان اس خطے کا ایک اہم ترین ملک ہے جو کہ بھرپور جوہری اور عسکری قوت سے مالا مال ہیاور اس ملک کی اصل طاقت اس کی نوجوان نسل ہے۔ بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آئیڈیاز سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عامر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور قیام امن کے عمل میں بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ہماری عزت اور پہچان پاکستان کے دم سے ہے اور ملک عزیز کی سالمیت کے لیے نوجوان نسل کے اندر جزبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے اور یہ ہی آج کی اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی ہے۔ انسٹیوٹ آف بزنس لیڈر شپ کے سی ہی او وحید شریف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حصول علم اور اپنے کاروبار شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈویلیپمنٹ ایکسپرٹ افشاں تحسین باجوہ، کشمیرایکٹویسٹ شائستہ صفی، مسلم انسٹیٹیوٹ کے آصف تنویرعوان، یوتھ ایکٹیویسٹ احسن نواز خان ، سرینگر مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی اور دیگر مقررین نے بھی پہچان پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6lfhoge
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *