پسماندہ علاقہ میں بوتیک سنٹر کی اوپننگ خوش آئند ہے۔ علاقہ کے لوگوں کو خریدوفروخت کےلئے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا: غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بےورورپورٹ)پسماندہ علاقہ میں بوتیک سنٹر کی اوپننگ خوش آئند ہے۔ علاقہ کے لوگوں کو خریدوفروخت کےلئے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار جناح گروپ آف لائیرز کے کوارڈینٹر و جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ نے عارفوالہ میں آپشن بوتیک سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آپشن بوتیک سنٹر کی اونر اقراءشہزادی ایڈووکیٹ، جناح گروپ کے چیئرمین اویس عدیل احمد خاں بلوچ، چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین، عبدالحنان خاں ایڈووکیٹ، مرزا ارسلان احمد ایڈووکیٹ، محمد احمد گوندل ایڈووکیٹ، محسن شاہ جیلانی ودیگر بھی موجود تھے۔ آپشن بوتیک کی اونر اقراءشہزادی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں معیاری اشیاءکےلیے کوشاں ہیں،پسماندہ علاقوں کے لوگ مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث موجودہ دور کی جدت سے غیر آشنا ہیں،ان علاقوں میں معیار کے مطابق اشیاءفراہم کر کے مقامی لوگوں کےلئے خریدوفروخت میں آسانی پیدا کی جاسکتی ہے۔

 1,614 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yxsdbv2s
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *