پاکپتن کے شہریوں سے ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہریوں کا تعاون اور پیار میرا قیمتی اثاثہ ہے: سابق ڈی پی او
پاکپتن ( بےورورپورٹ)سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے کہا ہے کہ پاکپتن کے شہریوں سے ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،شہریوں کا تعاون اور پیار میرا قیمتی اثاثہ ہے،شہر فرید کے باسیوں کی خدمت کا موقع میرے لیے باعث فخر ہے،پاکپتن سے ملنے والی دعائیں مجھے ہمیشہ یاد رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد اوجلہ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان،نئے آنیوالے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار،چیئرمین ضلع کونسل میاں اسلم سکھیرا،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض ارشد نیازی ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی رہنما دیوان عظمت چشتی،صدر ڈسٹرکٹ بار راﺅ محمد اکرم،جنرل سیکرٹری محمد امجد خان،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد اظہر محمود،چیئرمین رانا محمد رمضان،جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم،سیکرٹری جنرل پی ایس اے حکیم لطف اللہ،چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین،صدر وقار فرید جگنو، جوائنٹ سیکرٹری طاہر فرےد سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران،پولیس اہلکار،شہریوں،وکلاءاور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر پولیس،بار،مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب پاکپتن کی طرف سے سابق ڈی پی او ماریہ محمود کو الوداعی جبکہ نئے آنیوالے ڈی پی او عبادت نثار کو یادگار شیلڈز بھی دی گئیں۔ماریہ محمود نے مزید کہا کہ پاکپتن کے باسیوں کی خدمت میرے لیے باعث فخر ہے،منعقدہ الوداعی تقریب اور ان کے خوبصورت الفاظ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔اس موقع پر نئے آنیوالے ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ پاکپتن کے باسیوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،میرٹ کی پالیسی پر کام کروں گا،شہریوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Leave a Reply