طورخم شہید موڑ اور تمام چیک پوسٹوں پر ایف سی اہلکاروں کا مقامی لوگوں سے رویہ غیر اخلاقی ہے: شاہ حسین شینواری

Print Friendly, PDF & Email

لنڈی کوتل (ایف یو نیوز) لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے اے این پی خیبر ایجنسی کے صدر شاہ حسین شینواری.پی ٹی آئی کے رہنما عبدالرازق شینواری ۔جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے امیر مراد حسین آفریدی.خیبر کشران کمیٹی کے شاکر افریدی خیبر یوتھ فورم کے صدر عامر افریدی جمعیت علمائے اسلام کے قاری رحمت اللہ ناصح اور تنظیم اہلسنت سے قاری نقیب اللہ و دیگر نے اپنے اپنےخطاب میں کہا کہ طورخم شہید موڑ پر لوگوں کو بے جا تنگ کرنا اور غیر ضروری تلاشی لینا، اور مقامی لوگوں کو ذلیل کرنا ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ طورخم شہید موڑ اور تمام چیک پوسٹوں سے ایف سی اہلکاروں کو جلد از جلدہٹا دیا جائے کیونکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ایف سی اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی ہے جس سے یہاں کے عوام کافی پریشان ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnxd4pn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *