جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانا ہوگااور ہر فرد کوسچے و قومی جذبوں کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے متاثر کن کردار ادا کرنا ہوگا: میاں محمد احمد وٹو ایڈوکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدرممتاز قانون دان میاں محمد احمد وٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانا ہوگااور ہر فرد کوسچے و قومی جذبوں کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے متاثر کن کردار ادا کرنا ہوگا، اقتصادی و معاشتی ترقی کیلئے صحت مند طرز زندگی بہت ضروری ہے، کلین اینڈ گرین مہم ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے ساتھ اس کے ثمرات سے صاف شفاف آب ہوا دستیاب ہوگی شجر کاری اور گرین اینڈ کلین مہم ترقی و استحکام پاکستان کی کلید ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پریس کلب پاکپتن میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدرممتاز قانون دان میاں محمد احمد وٹو ایڈوکیٹ ے کہا کہ صاف و سر سبز پاکستان مہم کی کامیابی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے اور ہر شہری اپنے حصے کے نہ صرف پودا لگائے بلکہ اس کی متواتر طریقے سے آبیاری بھی کرے۔

 279 total views,  1 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yxdqfx7k
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *