جانوروں میں گل گھوٹو کی وباء پھیل گئی، وباء میں مبتلا متعدد جانور ویکسین نہ لگنے سے ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بےورورپورٹ)جانوروں میں گل گھوٹو کی وباءپھیل گئی،وباءمیں مبتلا متعدد جانور ویکسین نہ لگنے سے ہلاک،زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ بروقت ویکسین نہ لگنے سے جانور ہلاک ہوئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 34 کے بی کے مویشیوں میں گل گھوٹو کی وباءپھیل چکی ہے۔زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کی طرف سے جانوروں کو بروقت ویکسین نہیں لگائی گئی،وباءمیں مبتلا لاکھوں روپے مالیت کے جانور ویکسین نہ لگنے سے ہلاک ہو گئے جس کے باعث زمینداروں کو لاکھ روپوں کا نقصان ہوا،زمینداروں کی طرف سے ویکسین کی عدم فراہمی پر مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4lh2w9k
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *