شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں انشاء اللہ استحصالی قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی: فضل کریم سونی خاں

پاکپتن (بیورورپورٹ) شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں انشاء اللہ استحصالی قوتوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ٹکٹ ہولڈر وسٹی کونسلرفضل کریم سونی خاں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے قوم کی بات کی قوم کو زبان دی ، کاستحصالی طبقہ کو سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایاروٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا سول بالا دستی کی بات کی، آج تمام سیاسی جماعتوں کا بیانیہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکا بیانیہ ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے بیانیہ کی پاسداری کریں گے انہوں نے کہا کہ صورتحال ہر پاکستانی سے تقاضا کرتی ہے کہ پارلیمانی بالادستی دستور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائی جائے یہی فکر شہیدذوالفقارعلی بھٹوہے
380 total views, 1 views today
Leave a Reply