صاف و سر سبز پاکستان مہم کی کامیابی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے : سید حماد رضا بخاری

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ) صاف و سر سبز پاکستان مہم کی کامیابی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے اور ہر شہری اپنے حصے کے نہ صرف پودا لگائے بلکہ اس کی متواتر طریقے سے آبیاری بھی کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف روحانی شخصیت سید حماد رضا بخاری نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پریس کلب پاکپتن میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید حسنین حماد رضا بخاری کارکنان اور عقیدت مند بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانا ہوگااور ہر فرد کوسچے و قومی جذبوں کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے متاثر کن کردار ادا کرنا ہوگا اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے صحت مند طرز زندگی بہت ضروری ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف روحانی شخصیت سید حماد رضا بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید محمود علی شاہ بخاری، ولی عہد سجادہ نشین سید حسنین حماد رضا بخاری نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے ساتھ اس کے ثمرات سے صاف شفاف آب ہوا دستیاب ہوگی شجر کاری اور گرین اینڈ کلین مہم ترقی و استحکام پاکستان کی کلید ہے۔

 395 total views,  1 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y2appqbe
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *