گورنمنٹ سکول ون کے بی کی ہیڈ مسٹرس کی جانب سے ذاتی کنٹین کے ذریعے طالبات سے لوٹ مار کرنے اور والدین سے ناروا سلوک کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) گورنمنٹ سکول ون کے بی کی ہیڈ مسٹرس کی جانب سے زاتی کنٹین کے زریعے طالبات سے لوٹ مار کرنے اور والدین سے ناروا سلوک کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج سی او ایجوکیشن کو کاروائی کے لئے درخواست گزار دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ون کے بی کے رہائشیوں رمضان کھوکھر،احسان فرید، خادم حسین وغیرہ نے سی او ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انکے گاؤں میں سکول کی ہیڈ مسٹرس الماس نے ہماری بچیوں کو سکول میں تعلیم دینے کی بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ہیڈ مسٹرس نے سکول میں زاتی کینٹین بنا رکھی ہے اور بچیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پچاس روپے کینٹین خرچ کے لئے لانے پر مجبور کرتی ہیں اور سکول میں بچیوں کو کچھ کتابیں پیسوں میں فروخت کرتی ہیں جس پر ہم نے ہیڈ مسٹریس کو شکایت کی تو ہیڈ مسٹرس نے الٹا ہمیں برا بھلا کہا اور ہمارے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے سکول میں والدین کا داخلہ بند کر رکھا ہے جس پر اہل علاقہ نے ہیڈ مسٹرس کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو تحریری درخواست پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 346 total views,  1 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y5pm2anq
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *