پولیس کا گدھا ریڑھی ریس میں جواء پر گدھے بھگانے والوں کے خلاف ایکشن، ریڑھیاں اور گدھے بھی قبضہ میں ، 40 جواریوں کے خلاف مقدمہ درج

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) پولیس نے گدھا ریڑھی ریس میں جواء پر گدھے بھگانے والے 35 جواریوں کو دھر لیا۔ریڑھیاں اور گدھے بھی قبضہ میں لے کر 40 جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے دیپالپور روڑ پر چک نظام دین میں گدھا گاڑیوں کی ریس پر یہ جوا کھیلا جارہا تھا،جس میں ضلع بھر کے 40 کے قریب جواریئے شریک تھے،پولیس ذرائع کے مطابق یہ ریس ابھی جاری ہی تھی کہ تھانہ صدر پولیس پاکپتن کے ایس ایچ او عاشق عابد کی سر براہی میں پولیس نے ریڈ کرکے 35 جواریوں کو گدھا گاڑیوں اور جوئے پر لگی رقوم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارلیا گیا جبکہ دیگر تماشائیوں کے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے 40 جواریوں کو گرفتار کرکے فرارجواریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

 228 total views,  1 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y3wull8u
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *