عمران خان جعلی وزیر اعظم ہے اور خلائی مخلوق کی جانب سے مسلط کیا گیا: فضل کریم سونی خاں

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ) عمران خان جعلی وزیر اعظم ہے اور خلائی مخلوق کی جانب سے مسلط کیا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر و سٹی کونسلر فضل کریم سونی خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے مہنگائی عروج پر ہے اور خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اشیاءخودونوش کی قیمتیں، لوڈشیڈنگ بدامنی عروج پر ہے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے قوم کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، خود تحریک انصاف کے کارکن منہ چھپائے پھرتے ہیں، منتخب نمائندے شکوے شکایت کرتے پھر رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر و سٹی کونسلر فضل کریم سونی خاں نے کہا کہ مسلط حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے یوم نجات منانا چاہیے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y487w62m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *