ایپکا یونین زکواة کا مذمتی اجلاس ایپکا یونین کے صدر کے حقیقی بھائی اور بیٹے پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورو رپورٹ )ایپکا یونین زکواة کا مذمتی اجلاس ایپکا یونین کے صدر کے حقیقی بھائی اور بیٹے پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت تفصیلات کے مطابق ایپکا یونین زکواة کا مذمتی اجلاس ہوا جس میں سینئر نائب صدر مقبول احمد طاہر، راﺅ محمد اکرم، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد سرور، نائب صدر ڈویژنل تصور حسین، مولا بخش، محمد افضل خاں، تنویر حسین، محمد رفیق، محمد غیاث ، محمد رفیق، راﺅ ناصر علی، محمد سلیم، و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ایپکا یونین کے صدر محمد اقبال خاںکے حقیقی بھائی اور بیٹے پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے بتایا کہ قاتلانہ حملے میں محمد اقبال خاںکے حقیقی بھائی اور بیٹے بال بال بچ گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں پر مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائےگا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5ocjaqh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *