ایمرجنسی 15پر جھوٹی اطلاع نوٹ کروانے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے ، ڈی پی او کی خصوصی ہدایت

Print Friendly, PDF & Email

شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ عمران کشور نے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی کی ایمرجنسی 15پر جھوٹی اطلاع نوٹ کروانے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد خرم ڈوگرنے 15پر جھوٹی کال نوٹ کروانے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا تفصیلات کے مطابق ۔یقوب نامی شخص نے ندیم نامی شخص کے پیسے دینے تھے جن کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہاتھا ۔یقوب نامی شخص نے اس کو پیسے نہ دینے کے لیے 15پر جھوٹی کال نوٹ کروائی ۔ اور اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی جس کی تصدیق ہونے پر ایس ایچ او نے جھوٹی کال نوٹ کروانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔جس پر ڈی پی او شیخوپورہ نے مزید کہا کہ 15پر جھوٹی اطلاع دینا جرم ہے ، پولیس کو گمراہ کرنے والوں اور 15پر جھوٹی کا ل نوٹ کروانے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔ 

131 total views, 1 views today

Short URL: //tinyurl.com/y2vob724
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *