پولیس وردی میں دربار بابا فرید پر ڈانس کرنے سے پولیس کانسٹیبل کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( طاہر فرید سے) پولیس وردی میں دربار بابا فرید پر ڈانس کرنے سے پولیس کانسٹیبل کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا،ڈی پی او ماریہ محمود نے ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانی والی خاتون اہلکاروں کو برطرف کر دیا تفصیلات کے مطابق دربار بابا فرید پر ڈیوٹی پر مامور خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر نے نومبر 2018 میں پولیس وردی میں ڈانس کیا جس پر اس کی ساتھی خاتون کانسٹیبل امبرین نے ڈانس کرنے کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد چار ماہ واقعہ کی انکوائری چلتی رہی۔انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے ڈانس کرنے والی اور ویڈیو بنانے والی دونوں لیڈی کانسٹیبلوں کو برطرف کر دیا ہے۔ڈی پی او ماریہ محمود کے مطابق محکمہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

 487 total views,  1 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yxqc4m3e
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *