سٹی ٹریفک پولیس نے 10سال قبل فروخت کی گئی گاڑی کا چالان پرانے مالک کو بھیج

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ)سٹی ٹریفک پولیس نے 10سال قبل فروخت کی گئی گاڑی کا چالان پرانے مالک کو بھیج دیا تفصیلات کے مطابق پریس کلب پاکپتن کے چیئرمین میاں شاہ عالم بودلہ نے بتایا کہ اس نے گاڑی نمبرایل ای بی 1852 آج سے 10سال قبل فروخت کر دی تھی پنجاب حکومت کی ویب سائیٹ پر بھی وہ کسی اور کے نام دیکھی جا سکتی ہے مگر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گاڑی کے اصل کی بجائے مجھے بھیج دیا ہے اور چالان میں میرے زمہ مزید 10چالان بھی درج ہیں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی یہ انتہائی غیر زمہ داری ہے کہ پنجاب حکومت کی ویب سائیٹ پر اصل مالک کا نام درج ہونے کے باوجودمجھے چالان بھیجا گیا پریس کلب پاکپتن کے چیئرمین میاں شاہ عالم بود لہ نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی پنجاب، سٹی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5krdrto
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *