پیس فلیکس کے سوشل ایکشن پلان کے تحت ایک روزہ فن خطاطی نمائش

Print Friendly, PDF & Email

Calligraphy Exhibition under Peace Flex’s Social Action Plan Calligraphy Exhibition under Peace Flex’s Social Action Plan Calligraphy Exhibition under Peace Flex’s Social Action Plan Calligraphy Exhibition under Peace Flex’s Social Action Plan

 نمائش کے عوض اکٹھی ہونے والی رقم سے  غریب بچوں کے سکول یونیفارم خریدے جائیں گے (صبا چودھری)

لاہور (نبیلہ اکبر) پیس فلیکس  کے سوشل ایکشن پلان کے تحت پیس بلڈر صبا چوہدری نے ایک روزہ فن ٍ خطاطی کی نماٸش  الولید ریسٹورنٹ میں منعقد کی جس کا مقصد  امن اور برداشت کے پیغام کو خطاطی کے ذریعہ لوگوں تک پہنچایا گیا ، جس میں مختلف شہروں سے طلباء و طالبات نے شرکت کی، نمائش میں فن خطاطی کے ماہرین نے اپنے اپنے نمونہ جات پیش کیے جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا، اس جیسی نمائش کا مقصد طلباء و طالبات میں فن خطاطی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنا تھا. مہمانوں نے اپنے پسند کی خطاطی کے نمونے خرید کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی. اس نمائش کا مقصد یہ بھی تھا کہ خطاطی کی رقم سے غریب بچوں کو سکول کے گرم یونیفارم خرید کر دیے جائیں گے. نمائش کے مہمان خصوصی شبیر خان صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر جنڈر اینڈ سوشل انشیٹو الیکشن کمیشن پنجاب) محمد علی جنجوعہ، ملک سیف اللہ نتھوکے ( الولید ریسٹورنٹ)، حاجی عامر، رشید خان، ان کے علاوہ شازیہ  چوہدری ( عزم ویلفیئر فاؤنڈیشن)، نسیم بانو، نبیلہ یاسمین، رخسانہ لیاقت، نبیلہ اکبر،گل مہر، حسن علی طاہر،مریم راجہ سول سوسائٹی پنجاب، زبیر خان, شہزاد حیدر، ملک جمشید کھوکھر ( جذبہ ویلفئیر فاؤنڈیشن)، مصطفیٰ چوہان، رضیہ چوہان، زخرف منال،ماہم جبیں ۔ نورفاطمہ، سفیرٍ محمد،حافظ سلمان، ذیشان ،طلال، مختار احمد سندھو ،تابندہ بٹ، ضماد گریوال،حمیرا شاہ،. سمیرا عتیق، ، عائرہ چوہدری، کیمرہ مین بلال ایوبی،عثمان علی معاویہ (شیزرے پبلی کیشن) کے علاوہ بوریوالہ سے تعلق رکھنے والی کیلیگرافر ارم شفیق نے اپنے نمونوں کے ساتھ شرکت کی۔نمائش میں ایک نیو ٹیلنٹ عثمان رانجھا نے اپنی گلوکاری سے حاضرینِ محفل کو محضوظ کیا اور خوب داد وصول کی ۔

Calligraphy Exhibition under Peace Flex's Social Action Plan
Short URL: https://tinyurl.com/2en55ky2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *