اوباش نوجوان کی تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، بچی کے شور پر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بےورورپورٹ)اوباش نوجوان کی تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،بچی کے شور پر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار، بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں نانک پور 7 نمبر مرلہ سکیم کے رہائشی ابوبکر کی تین سالہ بیٹی عنائیہ بی بی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ گا¶ں کا ہی رہائشی اوباش نوجوان تین سالہ بچی کو ورغلاءکر اپنے گھر لے گیا جہاں پر ملزم نے بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔بچی کی والدہ نے تلاش شروع کی تو بچی کے شور پر ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بچی کو قریبی ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر میڈیکل کرنے کے بعد مزیدتحقیق کےلیے رپورٹ کے نمونہ جات فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی رپوٹ پر ملزم امین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3dwlbcd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *