اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ بڑے شہروں میں رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن کروانے میں مصروف

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورو رپورٹ )ڈیزل پٹرول مہنگا ہونے سے اشیاءخوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ بڑے شہروں میں لگے سستے رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن کروانے میں مصروف غریب مزدور طبقہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے چنگل میں پھنس کر رہ گیا تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈیزل پٹرول کے نرخ بڑھنے سے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ہے اشیاءخورودونوش کی قیمتیں آسمانوں سے بات کررہی ہیں ڈی سی پاکپتن نے اپنے دفتر سے سرکاری نرخنامہ تو جاری فرما دیا مگر ساری سرکاری مشینری شہروں میں لگے سستے رمضان بازاروں میں جھونک دی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور طبقہ مہنگی اشیاءخریدنے پر مجبور ہے بازار میں چینی ستر سے اسی روپے گوشت سبزیاں دالیں اور آٹا ہر دوکاندار اپنے من مانے نرخوں میں فروخت کررہا ہے علاقہ کی عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y246k5gs
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *