چمن رمضان المبارک میں امن وآمان کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں: مولانا صدیق مدنی

Print Friendly, PDF & Email

اس مبارک مہینہ میں شرپسند اور ڈاکو افراد بھی حرکت میں آکر شہر میں امن و آمان کی فقدان ، خوف وہراس کے سبب بنتے ہیں۔ جمعیت چمن
چمن (بیوروچیف ) جمعیت علماءاسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی چمن کے سرپرست مولانا محمدصدیق مدنی نے مدرسہ بحرالعلوم الاسلامیہ چمن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کا بہار مہینہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ اور دوسری طرف شرپسند اور لٹیرے افراد بھی سرگرم ہونے کی زیادہ خدشات ہیں۔ اس مبارک مہینہ میں شرپسند اور ڈاکو افراد بھی اپنے اقدامات سے شہر میں امن و آمان کی فقدان ، خوف وہراس پھیل جاتا ہے۔ اس سے دیندار طبقہ کی زندگی اجیرن بنادی جاتی ہے۔ اسی طرح آوارہ نوجوان طبقات بھی اس ماہ مبارک میں حرکت میں آکر لوگوں کی زندگی اجیرن بناتے ہیں ۔ مولانا محمد صدیق مدنی نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی اس ماہ مبارک میں امن و آمان کو برقرار رکھنے کیلئے اور شہر میں صفائی کیلئے اچھے پلان اور رات کے وقت آوارہ نوجوانوں کے ٹھکانوں پر پابندی لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ چمن شہر کے عوام اس ماہ مبارک میں سکھ سانس لینے کیساتھ رہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6ryqko9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *