چمن: ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت کے بعد ہم ایک بے باک اور نڈر رہنماء سے محروم ہوگئے: حافظ محمد صدیق مدنی

Print Friendly, PDF & Email

چمن: جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اورمدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ محمدصدیق مدنی نے غم وغصہ کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر نے ایک بار پھر ایک بے باک اور نڈر عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ٹاگٹ بنا کربے دردی سے شہید کردیا۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماء کرام کے ٹارگٹ کلنگ پر خاموش ہے اور اسی طرح ہمارے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن پر بھی کوئٹہ میں بم دھماکہ حملہ ہوا لیکن حکومت نے تاحال کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے ہیں ۔ جس پر افسوس ضرور ہے ۔حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید ایک بے باک اور نڈر عالم دین رہنماء تھے جس سے ہم محروم ہوگئے جس کا خلاء کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہم عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ٹاگٹ بنا کربے دردی سے شہید کرنے پرپرزور مذمت اور حکومت سے مجرموں کے جلد گرفتار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/hsov3dy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *