پی ٹی سی ایل ریفرنڈم میں ورکرز اتحاد فیڈریشن کو کامیابی کا یقین ۔

Print Friendly, PDF & Email

کراچی  ( رپورٹ ارشد قریشی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کمپنی لیمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) میں  14 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ اسی مناسبت سے  پی  ٹی سی ایل ورکز  اتحاد فیڈریشن کی جانب سے سینٹرل ٹیلیگراف آفس  ( سی ٹی او ) بلڈنگ میں ایک عظیم الشان  جلسہ عام  منعقد کیا گیا۔ جلسہ میں ورکرز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جلسہ عام سے فیڈریشن کے مرکزی صدر  زاہد امام سمیت  دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔  ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد کے مرکزی صدر زاہد امام نے کہا  آپ کے تعاون  اور اللہ کی رضا سے یفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے اور سی بی اے منتخب ہونے کے بعد  ان شاء اللہ ہم  ملازمین کو وہ تمام مراعات دلوائیں گے  جو کہ ہمارے منشور کا حصہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 10 سال سے  پی ٹی سی ایل ملازمین پر جو ظلم و ستم ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا اور ملازمین کی عزت نفس کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سن 2011 سے  رکی ہوئی مراعات جن میں پے اسکیل اور تنخواہوں میں اضافہ سر فہرست ہیں ان کی فوری بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ان شاء اللہ 14 جون   ورکرز اتحاد اور چاند تارے کی فتح کا دن ہوگا اور یہی فتح ملازمین کو مایوسی کے اندھیروں سے   نکال کر ایک روشن مستقبل کی جانب لائے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4884xuj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *