پیپلز یوتھ سندھ کے وفد کی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات، تنظیمی امور اور یوتھ پالیسیوں پر تبادلہ خیال

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے وفد کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے ملاقات۔ صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جاوید نایاب لغاری ، جنرل سیکرٹری شعیب مرزا اور ترجمان سندھ تیمور مہر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تنظیمی امور اور یوتھ پالیسیوں پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزیوتھ کے رہنماؤں کو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے افکار کی روشنی میں کارکنوں کی نظریاتی تربیت کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے سندھ میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپنی جدوجہد کا اظہار کیا، اس موقع پر یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور آرگنائزیشن کی مضبوطی کے لیئے دن رات کام کر رہے ہیں ، سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ،جنرل سیکرٹری شعیب مرزا اور ترجمان تیمور مہر نے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو پیپلزیوتھ کے آئندہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ہم سندھ کے عوام کی خدمت کے لیے کوئی کمی نہ اٹھا رکھیں گے انہوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ وہ سندھ سمیت ملک بھر میں عوام کی خدمت اور پارٹی کی مظبوطی کے لیے شب وروز کام کرینگے۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y7nqrspj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *