پنڈی کا شیطان بلاول کے خلاف زہر اگلنا بند کردے۔ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن

Print Friendly, PDF & Email

شیخ رشید سستی شہرت کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگارہے ہیں۔
عمران خان کی مردار کابینہ میں شیخ رشید سب سے زیادہ غلیظ سیاستدان ہیں۔ترجمان
شیخ رشید 22کروڑ عوام کا دھتکارا ہوا سیاستدان ہے،تیمور مہر

کراچی: پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ شیخ رشید پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف زہر اگلنے کی بجائے اپنی زبان کو لگام دیں عمران خان کی مردار کابینہ میں شیخ رشید سب سے زیادہ غلیظ سیاستدان ہیں، پنڈی کا شیطان بلاول کے خلاف بول کر سستی شہرت حاصل کررہاہے۔ موجود ہ حکومت نے ہمارے قائدین کے خلاف سازشوں کو اپنا منشور بنا لیا ہے، جس کی تکیمل کے لیے شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو کھلا چھوڑ دیاگیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پی واے او کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول سیاسی نابالغ نہیں بلکہ سیاست میں شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کے وہ باپ ہے ،شیخ رشید بلاول کے خلاف بیان دیکر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس ملک کی 22کروڑ عوام بلاول بھٹو کو ملکی بقاء و سلامتی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں ،اور ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے ہم پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جس نے کبھی بھی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا عوام کو تحفہ ہے جس کے دفاع کے لئے آخری دم تک لڑیں گے، تیمور علی مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم جانا اور عوامی خواہشات کو ترجیح دی، اور اپنی قوم کو ہمیشہ ریلیف دیا ، دنیا بھر میں حکومتیں اپنی عوام کے لیئے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیئے سہولیا ت فراہم کرتی ہیں جبکہ ہمارے ملک میں یہ واحد حکومت ہے جس کو عوام کے مفاد اور احساسات سے کوئی غرض نہیں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کے بعد اب عوام کو دینی فرائض میں ادائیگی کے لئے بھی مشکلا ت کا شکا رکردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حج اخراجات میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے اور حج پالیسی کو اپنی پرانی شکل میں بحال کرے، انہوں نے کہا کہ سیلیکٹد حکومت نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولے ہیں ، عمران خان عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے بلکہ یہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لیئے اقتدار میں آئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت بلاول بھٹو کی جانب دیکھ رہی ہیں کیونکہ عوام کی ساری امیدیں اس وقت بلاول بھٹو سے جڑی ہوئی ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ بلاول ہی ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yc994e3e
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *