لائبریری میں اسلامی اور اصلاحی کتب کا مطالعہ کریں ،دستکاری ہنر سیکھیں ،نماز پڑہیں ،کردہ اور ناکردہ گناہوں سے توبہ کریں: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر نذیر احمد گجانہ

default_n
Print Friendly, PDF & Email

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر نذیر احمد گجانہ نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اسیر بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ دوران اسیری اپنے آپ کو دین اسلام کے قریب کریں ۔لائبریری میں اسلامی اور اصلاحی کتب کا مطالعہ کریں ،دستکاری ہنر سیکھیں ،نماز پڑہیں ،کردہ اور ناکردہ گناہوں سے توبہ کریں تا کہ جب مدت اسیری پوری کرنے کے بعد معاشرے میں جائیں تو دوبارہ ایسے جرائم کا ارتکاب نہ کریں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر نذیر احمد گجانہ کے ہمراہ سول جج اعجاز رضا ،سپرنٹنڈنٹ جیل رانا رضا اللہ خاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرفراز اللہ خاں ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا سلطان محمود خاں ،ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر انعام اللہ خاں ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر خادم حسین بھی تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر نذیر احمد گجانہ نے معمولی مقدمات میں ملوث 05قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کیا۔انہوں نے جیل ھسپتال کے کنڈ منڈ پرژنر وارڈ ،جنرل وارڈ ،لیبارٹری ،ان کنفرمنڈ پرژنرو کند منڈ پرژنر بیرکس ،لنگر خانے ،خواتین بیرک کا دورہ بھی کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zt5sqgr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *