غزل: جسقدر تلخ ہوں حالات سمبھل کر رہنا

Print Friendly, PDF & Email

شاعر: امجد ملک


جسقدر تلخ ہوں حالات سمبھل کر رہنا
خود نہ ٹوٹے تو کوئی توڑ نہیں پائے گا

ظلم اور جبر کے موسم بھی گزر جاتے ہیں
وقت اچھا بھی , برا بھی تو گزر جائے گا

مفلسی ایک سبق ہے , جو سکھا جاتی ہے
غیر تو غیر ہیں اپنا بھی نہ کام آئے گا

ایک تو ہی تو نہیں , دنیا میں یوں رنجیدہ
مضطرب تم کو ہر اک شخص نظر آئے گا اسکا

ذات پہ رب کی بھروسہ ہے ضروری امجد !
رحم ہو اسکا , تو تو گرنے نہیں پائے گا

Short URL: http://tinyurl.com/jgbfmfj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *