عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے گی: ڈی پی او شیخوپورہ افضال احمد کوثر

default_n
Print Friendly, PDF & Email

 ڈی پی او شیخو پورہ افضال احمد کوثر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خا تمے کے لیے تما م تر وسا ئل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے افسران اور جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محنت لگن اور دیا نت دیاداری سے فرائض سرانجام دیتے ہو ئے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بہتر کارکردگی کرنے والے افسران و جوانوں کو انعام جبکہ غفلت لاپرواہی کرنے اہلکاروں کے خلاف محکما نہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا میرے آفس کے دروازے دن رات مظلوموں کے لیے کھلے ہیں ۔DPOشیخوپورہ نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ دو روزمیں ناجائز اسلحہ کے خلاف 10مقدمات درج رجسٹر ڈ کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف 1عدد،پسٹل9اور گولیاں 16برآمد کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 6 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے چرس 2کلو600 گرام، شراب12 بوتل ، برآمد کی گئی ،شیخوپورہ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ مجرموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zqrzw5n
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *