سٹی فاروق آباد میں گراں فروشی عروج پر،متعدد بار اخبارا ت کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی شہریوں کی پریشانی میں کو ئی کمی واقع نہیں ہوئی

default_n
Print Friendly, PDF & Email

سٹی فاروق آباد میں گراں فروشی عروج پر،متعدد بار اخبارا ت کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی شہریوں کی پریشانی میں کو ئی کمی واقع نہیں ہوئی
تفصیل کے مطابق فاروق آباد شہر میں گراں فروشی عروج پر ہے اور حکومت کی جانب سے مقرر کیئے گئے نرخو ں سے زائد قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری ہے حکومت کی جانب سے دودھ کی فی کلو قیمت ساٹھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر میں شدید گرمی کا بہانہ کر کے دودھ فروش ستر روپے فی کلو پر دودھ بیچ رہے ہیں یہاں پر فروخت کئے جانے والا نان جو کہ ساٹھ گرام سے بھی کم وزن کا ہے آٹھ روپے فی نان کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی یہی رویہ ہے اکثریت سبزی فروش جو کہ محلوں کے اندرون میں سبزی اور پھلوں کی دوکانیں بنا کر بیٹھے ہیں اپنی مرضی کے ریٹ پر چیزیں بیچ رہے ہیں۔پرائس کنٹرل مجسٹریٹ صرف برائے نام کر رہا ہے اور کم از کم ایک سال سے اس نے فاروق آباد شہر کا کو ئی دورہ نہیں کیا ہے گوشت،پھل ،سبزیاں،دالیں،دودھ،دہی اور درجنوں روز مرہ استعمال کی اشیاء اپنی مرضی کے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔ فاروق آباد کی عوام کی جانب سے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر خورا ک پنجاب بلال یٰسین اور ڈی سی او شیخوپورہ حاجی علی جان سے اپیل کی جاتی ہے کہ گراں فروشی پر قابو پایا جائے

Short URL: http://tinyurl.com/hrh4bx9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *