زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار نے کہا ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اپنے طے شیڈول پر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے انھیں جمعے کے روز فون کر کے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔ طے شدہ پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم کو 19 مئی کو پاکستان پہنچنا ہے اور اس دورے میں اسے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ سیریز کے سارے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد زمبابوے کی ٹیم پہلی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم ہوگی جو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بدھ کے روز کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 45 اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد یہ قیاس آرائیاں پیدا ہوئی ہیں کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان نہ آئے۔ جمعرات کے روز زمبابوے کرکٹ یونین نے دورۂ پاکستان کی منسوخی کے بارے میں پریس ریلیز جاری کی تھی جو کچھ دیر بعد ہی واپس لے لی گئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ زمبابوے کرکٹ حکام انھیں پاکستان کے دورے کے بارے میں اپنے حتمی فیصلے سے جعمہ کو آگاہ کریں گے۔ اس سے پہلےزمبابوے کی ایک سکیورٹی ٹیم گذشتہ دنوں لاہور آئی تھی جس نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

Short URL: http://tinyurl.com/hhv96od
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *