رمضان مسلمانوں کیلئے انمول تحفہ ہے : میاں اظہر محمود

default_n
Print Friendly, PDF & Email

رمضان مسلمانوں کیلئے انمول تحفہ ہے ۔میاں اظہر محمود۔حکومت گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔سماجی کارکن وحید انجم مرزا ۔نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فارو ق آباد میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان شیخوپورہ تحصیل کے وائس چیئرمین میاں اظہر محمود اور سماجی کارکن وحید انجم مرزا نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ماہ رمضان ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ماہ رمضان کا احترام اُمت مسلمہ کے ہر فرد پر لازم ہے حکومت گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔عوام الناس کواشیاء خوردونوش معیاری اور بہتر ریٹ پر مہیا کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں ۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گراں فروشوں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور تمام دُوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنا لازم قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اللہ پاک نے موقع عطاء فرمایا ہے کہ رمضان المبارک میں اجتماعی توبہ کر کے نظام مصطفٰی ﷺ کے نفاذ کی جدو جہد کا عہد کریں تو پورے ملک سے غربت کا خاتمہ رحمتوں اور برکتوں کے بارشیں برسیں گی پاکستان کی بقاء اور ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفٰی ﷺ میں ہے۔جب تک رسول اللہ ﷺ کا نظام رحمت اس ملک میں نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی انہو ں نے مزید کہا کہ سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور مخیر حضرات محروم طبقات کیلئے سحری و افطاری کا اہتمام کیا جائے

Short URL: http://tinyurl.com/zlvwqg5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *