داؤد خیل: طالبعلم اپنے ادارے کا سفیر ہوتاہے، والدین کی عدم توجہی معیاری تعلیم میں مشکلات پیدا کرتی ہے: جاوید اقبال

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل ( ذوالفقارخان) طالب علم اپنے ادارے کا سفیر ہوتاہے۔والدین کی عدم توجہی معیاری تعلیم میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اساتذہ طلبہ کو اپنی اولاد سمجھیں تو مار نہیں پیار جیسے جملوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ باتیں گورنمنٹ بوائزسیکنڈری سکول پکی شاہمردان کے ہیڈماسٹر جاوید اقبال ملک نے گزشتہ روز سالانہ نتائج کی محدود تقریب میں طلبہ سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر والدین کو نہیں بلا سکے مگر ہمارے طلبہ ادارے اور اساتذہ کے سفیر ہیں۔ان کی کارکردگی ہی ہماری کارکردگی ہے۔ نئے داخلوں کے لیے کاؤنٹر بھی لگا دیاگیاہے۔ہیڈماسٹر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق کلاس ششم قائد میں محمد سعیدنے اول، محمد شہزاد نے دوسری اور شاہ زیب علی نے تیسری جبکہ ششم اقبال میں محمد ذیشان نے اول، میثم عباس نے دوسری اور خاور عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہفتم قائد میں باقر مہدی نے اول، جعفر رضا نے دوسری اور حسن رضا نے تیسری جبکہ ہفتم اقبال میں حسین علی نے پہلی، حسن کمال نے دوسری اور مزمل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔عرفان بھٹی کو سال کا بہترین پراکٹر قرار دیاگیا۔جبکہ پی ایس ٹی سید ضیا محمد شاہ کو سال بھر میں کوئی چھٹی نہ کرنے پر بہترین ذمہ دار اُستاد کا انعام دیاگیا۔بعد ازاں کلاسز انچارج محمد اقبال ملک،سلیم اختر،غلام رضا اور عبدالعزیز فاروق نے اپنے اپنے کلاس رومز میں نتائج کا اعلان کیا اور طلبہ کو رزلٹ کارڈ دیئے۔تقریب میں تلاوت کی سعادت محمد حسین علی اور نعت کی سعادت محمد ندیم نے حاصل کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/jtgxrpy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *