داؤد خیل کے نواحی قصبہ پکی شاہ مردان کے دردناک مقدمہ قتل کی صلح کی تقریب گزشتہ شام پکی شاہ مردان سید ساجدرضا شاہ کی رہائشگاہ پر ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار)نواحی قصبہ پکی شاہ مردان کے دردناک مقدمہ قتل کی صلح کی تقریب گزشتہ شام پکی شاہ مردان سید ساجدرضا شاہ کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی، ایم این اے حاجی عبید اللہ خان شادی خیل، سابق صوبائی وزیر مال الحاج گل حمید خان روکھڑی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس صلح میں یوسی پکی شاہ مردان کے وائس چیئرمین ملک طارق اقبال اعوان ،ٹھیکیدار عطاء اللہ اور ان کی برادری نے اہم کردار ادا کیا ۔دوسال قبل سید ساجد رضا شاہ کے ڈیری فارم پر دو ملازمین اشرف او رکسوَر کو داؤدخیل کے نسیم اللہ، احسان اللہ وغیرہ نے قتل کر دیا تھا ۔ مقتولین کے ورثا کوبتیس لاکھ روپے دیت ادا کی گئی۔جن میں سے دولاکھ روپے معززین کے لیے واپس کردیے گئے۔سابق ناظم سیداقرار حسین شاہ نے صلح کی تمام تفصیلات بیان کیں جبکہ علامہ سید افتخار حسین نقوی دُعائے خیرکراتے ہوئے کہا کہ کسی کو معاف کر دینا بہت بڑا اجر اعظیم ہے جو لوگ دو مسلمان بھائیوں میں صلح کر انے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں وہ جنت میں اپنا گھر بناتے ہیں ۔میزبانوں کی طرف سے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jro32ze
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *