ادب شناس نسل ہی امن کی ضامن ہوتی ہے۔مذہبی، لسانی، علاقائی اور دیگر تعصبات سے نجات کا ذریعہ ادب ہے: سینئرہیڈماسٹر جاویداقبال ملک

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل (نامہ نگار) ادب شناس نسل ہی امن کی ضامن ہوتی ہے۔مذہبی، لسانی، علاقائی اور دیگر تعصبات سے نجات کا ذریعہ ادب ہے۔بزمِ ادب کے پروگرامز سے طلبہ کے سوچنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھتاہے۔یہ باتیں گورنمنٹ ہائی سکول پکی شاہمردان میں ہفتہ وار بزم ادب مقابلہ جات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئرہیڈماسٹر جاویداقبال ملک نے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور طلبہ حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہماری نئی نسل ادب اور سائنس میں ترقی کرکے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ستمبر پاکستانی قوم اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بہادری کی مثالوں کا مہینہ ہے۔ بزمِ ادب کے دوران خاورعباس، سفیر، رحمت اللہ، مزمل رضا، محمدبلال، ذاکراسلام، سلمان رضا، میثم تمار، میثم عباس، مطیب الرحمن، شاہ زیب، کرامت اللہ ، محمدحسنین، رضوان اور یاسرنے تقاریر، لطیفے، کہانی، اقوال زریں، گیت، مکالمہ، نعت اور تلاوت پیش کی۔اس موقع پر سیدقاسم شاہ،محمدسعید، رمیض اقبال، طاہر خان، مبشرحسین، عاصم بخاری،محمدحسنین شاہ، ضیاشاہ، سلیم اختر، اختراقبال ودیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gsdscnj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *