نواحی قصبہ ٹھٹھی کچا کا رہائشی نوجوان داؤدخیل میں خواتین کو چھیڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑلیا

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل (نامہ نگار) نواحی قصبہ ٹھٹھی کچا کا رہائشی نوجوان داؤدخیل میں خواتین کو چھیڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑلیا۔ مارپیٹ اور جوتوں کے ہار پہنا کر پولیس کے حوالے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھی کچا کا رہائشی نوجوان محمد سعید پچھلے کئی دنوں سے داؤدخیل شہر کے کئی محلہ جات میں علی الصبح اپنی موٹرسائیکل 3414 پر سوار ہو کر آجاتا اور صبح سویرے گھروں سے نکلنے والی نوجوان اور بزرگ خواتین کے ساتھ بلاتفریق چھیڑ چھاڑ کرکے موٹرسائیکل پر بھاگ نکلتا۔جب یہ واقعات زیادہ ہونے لگے تو خواتین نے اپنے گھروں میں بات بتادی۔ جس پر شہریوں نے گزشتہ صبح گلیوں میں خفیہ پہرہ لگا دیا۔ جیسے ہی محمدسعید حسبِ عادت آیا تو اُسے تاک میں بیٹھے افراد نے پکڑ کر بجلی کے پول سے باندھ دیا۔شہریوں نے پہلے ملزم کی تھپڑوں اور جوتوں سے پٹائی کی، گلے میں جوتوں کے ہار پہنا دیے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم محمدسعید کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس قانونی کارروائی کے بعد مصروفِ تفتیش ہے۔ متاثرہ خواتین اور اُن کے لواحقین اور ذمہ دار شہریوں نے ملزم کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ اور تحریری طور پر درخواست تھانہ میں جمع کراد ی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jk8zpvz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *