تھانہ سٹی فارو ق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکووں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

default_n
Print Friendly, PDF & Email

تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ محلہ صدیق آباد کے رہائشی ذولفقار احمد کے گھر رات تقریباً2بجے چار ڈاکوں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے ۔ذولفقار احمد اور ان کی اہلیہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر چار لاکھ روپے نقدی ،گیارہ تولے طلائی زیورات ،تین عدد قیمتی موبائل ،ایک عدد تین بور پسٹل اور قیمتی گھریلو ں سامان لوٹ لیا۔دوران ڈکیتی ڈاکووں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور شدید ہراساں کر کے فرار ہو گئے۔ذولفقار احمد نے ڈاکووں کے فرار ہو نے سے تقریباً پندرہ منٹ کے بعد 15پر کال کر دی ۔کال کے کچھ ہی دیر بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ذولفقار احمد کو ڈاکووں کو جلد گرفتار کر نے کی یقین دہانی کروائی۔
تھانہ سٹی کے محلہ صدیق آباد میں رواں ماہ کے دوران یہ ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہے اہل علاقہ بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی بناء پر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔اہلیان علاقہ کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ڈاکووں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اس ایریا میں موثر پولیس گشت کیا جائے

Short URL: http://tinyurl.com/hmnjb3m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *