باکردار اور مخلص قیادت ہی علاقہ کی تقدیر بدل سکتی ہے، مسلم لیگی رہنما: چوہدری عبدالحمید گادی

default_n
Print Friendly, PDF & Email

با کردار اور مخلص قیادت کو موقع دیا جائے تو علاقہ کی تاریخ بدل جائے گی، غیور عوام ایسے لوگوں کو یکسر مسترد کر دیں جو عوامی توقعات پر پورا نہیں اترتے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری عبدالحمید گادی امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل ایشرکے نے مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالحمید گادی نے کہا کہ سابق ادوار میں منتخب ہونے والے لوگوں نے سیاست کو ہمیشہ اپنی دہلیز تک محدود رکھا اور سیاسی ثمرات سے علاقہ کی عوام کو مستفید نہیں کیا علاقہ بھر میں تعلیمی پسماندگی اور ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا بھی ان وجوہات کا حصہ ہے۔ علاقہ کی عوام کی پرزور خواہش پر میں الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور خود کو اپنے لوگوں اور وطن عزیز کی خدمت کے لئے وقف کر رہا ہوں میرے دروازے اپنے علاقہ کی عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور انشاء اللہ آئیندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر اپنے علاقہ کے تمام دیرینہ مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کروں گا اور خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں لوگوں کا احساس محرومی ختم کیا جائے گا اور بہترین کام کر کے اپنے علاقہ کو ترقیاتی کاموں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد محترم وزیرِ اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف اور شیرِ پنجاب وزیرِ اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ایسی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا جس سے عوامی فلاح و بہبود کے نت نئے دروازے کھلیں گے اور ترقی و خوشحالی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zoxprh6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *