مناسک عمرہ کی سمعی و بصری تربیت کے انتظامات۔۔۔۔از: ڈاکٹر خالد محمود

Print Friendly, PDF & Email

مکرمی! حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب جاتے ہیں لیکن عمرہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال پاکستان سے تقریبا پانچ لاکھ عازمین عمرہ حجاز مقدس جاتے ہیں۔ ان افراد میں تقریباً نصف تعداد خواتین کی بھی ہوتی ہے اور پہلی دفعہ عمرہ پر جانے والوں کی اکثریت کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ عمرہ کس طرح ادا کرنا ہوتا ہے۔ عازمین عمرہ کی اکثریت مناسک عمرہ کی مکمل سمعی و بصری تربیت حاصل کئے بغیر ہی عمرہ پر روانہ ہو جاتی ہے۔دوران عمرہ اور عمرہ سے واپسی پر پتہ چلتا ہے کہ مناسک عمرہ کی ادائیگی کے دوران لاعلمی کی بنیاد پر کئی غلطیاں سرزد ہو گئی ہیں اور کئی مناسک ادا نہ ہو سکے اور نہ ہی ان غلطیوں کا کفارہ یا دم ادا کیا گیا۔ یوں ان کا عمرہ ناقص رہ جاتا ہے۔ پہلی بار عمرہ پر جانے والوں کو چاہیے کہ وہ حجاز مقدس جانے سے پہلے مناسک عمرہ کی ادائیگی کی سمعی و بصری تربیت لازمی لے کر جائیں تا کہ ان کا عمرہ صحیح طور پر ادا ہو سکے۔ 1978 ؁ء سے قائم شدہ بصری تربیت مناسک حج و عمرہ F-765، کالج چوک، سیدپور روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں مناسک عمرہ کا سمعی و بصری تربیتی پروگرام ہر اتوار کو صبح9بجے منعقد ہوتا ہے۔ یہ تربیت گاہ عازمین حج و عمرہ کی تربیت اور خدمت کیلئے پورا سال کھلی رہتی ہے۔ عمرہ سیزن میں مناسک عمرہ اور حج سیزن میں مناسک حج کی تربیت کے سمعی و بصری پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ یہ تربیت فی سبیل اللہ دی جاتی ہے۔ اب تک لاکھوں عازمین حج و عمرہ جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں یہاں سے سمعی و بصری تربیت لے کر ذہنی اطمینان اور سکون قلب کے ساتھ حج اور عمرہ کی ادائیگی کر چکے ہیں۔ تربیت گاہ میں لیکچرز، ماڈل، چارٹوں، نقشوں، تصویروں، خاکوں اور ویڈیو معاونات کے ساتھ تربیت دی جاتی ہے۔ جس میں عازمین کو عمرہ کے فرض، واجب ،سنت ،احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف بیت اللہ، صفا مروہ کی سعی اور مدینہ منورہ میں حاضری ، مسجد نبویؐ کی زیارت اور بارگاہ رسالت ؐؐؐؐؐؐمیں صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کے آداب اور طریقے بتائے جاتے ہیں۔ پروگرام میں خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں۔ گروپ کی صورت میں جانے والے پورے گروپ سمیت پیشگی وقت اور دن طے کر کے تربیت لے سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر ریاض الرحمنؒ بانی بصری تربیت کا لکھا ہوا معروف کتابچہ ’’ترتیب عمرہ ‘‘اور عمرہ لٹریچر بلامعاوضہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ عمرہ پر جانے والے خواہش مند عازمین عمرہ جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ’’ترتیب عمرہ‘‘ بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں۔طواف کے سات چکروں اور سعی کے سات پھیروں کی دُعاؤں پر مشتمل کتابچے گلدستہ طواف اور گلدستہ سعی، مناسک عمرہ کی تربیتی فلم ’’آپ عمرہ کیسے کریں اور زیارت مدینہ منورہ‘‘ بھی دستیاب ہے۔ مزید معلومات راہنمائی اور مشاورت کیلئے فون:051-4475185موبائل:0333-5207070پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(ڈاکٹر خالد محمود ناظم اعلی بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ  ایف-765سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی)

Short URL: http://tinyurl.com/jzo5ajm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *