’آن لائن گیمز میں دوران 57 فیصد نوجوانوں کو دھمکایا جاتا ہے‘

ایک مشاہدے کے مطابق آن لائن گیمز کھیلنے والے 57 فیصد نوجوانوں کو کھیل کے دوران ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔
22 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس طرح کے رویے کے بعد آن لائن گیم کھیلنا ہی چھوڑ دیا۔
ڈچ دی لیبل نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 12 سے 25 سال کے 2500 نوجوانوں سے بات کی گئی۔
ایک 16 سالہ گیمر بیلے مچل نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں آن لائن گیمز کھیلنے کے دوران تب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جب وہ صرف 10 سال کے تھے۔
’اگر آپ سکول جاتے ہیں اور وہاں آپ بلیئنگ یعنی ڈرانے دھمکانے والے رویوں کا سامنا کرتے ہیں تو آپ گھر آکر اپنے کمپیوٹر مںی پناہ ڈھونڈتے ہیں۔‘
’لیکن اگر یہاں آپ کا مزید استحصال کیا جاتا ہے اور آپ کو سماجی سرگرمیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔ یہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے جن میں میں خود بھی شامل ہوں۔‘
Short URL: http://tinyurl.com/y8bx3d5n
QR Code: 