دنیا کا پہلا 5 جی فون کس ملک میں مل سکتا ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کا پہلا فائیو جی فون عوام کیلئے مارکیٹ میں لانچ کردیا گیا ہے۔

دنیا کی اسمارٹ فون بنانے والی بڑی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت رکھنے والا اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے۔

گلیکسی ایس ٹین فائیو جی ٹیلی فون جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں مارکیٹ کرنے کے سلسلے میں اس ملک کی تینوں بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنیوں نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

اس کی ابتدائی قیمت بارہ سو امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ خیال رہے جنوبی کوریا فائیو جی نیٹ ورک استعمال کرنے والا دنیا کا اّولین ملک بن چکا ہے۔ یہ نیٹ ورک حالیہ فور جی سے بیس گنا تیز رفتار ہے اور صارفین اپنی من پسند ویڈیو محض ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

اس سے قبل چین کے شہر شنگھائی میں 5 جی سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔ 5 جی سروس شنگھائی کے ڈسٹرکٹ ’ہینگ کو‘ میں شروع کی گئی، یہ علاقہ شہر کا تجارتی مرکز ہے، ’ہینگ کو‘ دنیا کا پہلا ڈسٹرکٹ بن گیا جہاں فائیو جی سروس کا آغاز کیا گیا۔ 5 جی سیلولر ٹیکنالوجی کی نئی جنریشن ہے، جس کی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ فور جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک شہر میں 10 ہزار بیس اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے اور 2021ء تک ان کی تعداد 30 ہزار تک لے جائی جائے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y24p26fr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *