یو رپین یونین اپنا فیکٹ فا ئنڈنگ مشن کشمیر میں فوری بھیجے، راجہ فاروق حیدر خان

Print Friendly, PDF & Email

برسلز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ریاست جمو ں و کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال پر ایک اہم ترین سیمینا ر یو رپین پارلیمینٹ میں ممبر یو رپین پا رلیمینٹ سجا د حیدر کریم کی زیر قیادت ہوا جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فا روق حید ر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل یو رپ علی رضا سید ، مس جین لیمبرٹ ایم ای پی ، فا روق صدیقی ، مارجان لوکس ، مس سعدیہ میر ، چیئرمین وومن ونگ برطانیہ جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کونسلر یا سمین ڈار ، راجہ زیب خان ، ڈاکٹر محمد صدیقی کیانی ، ڈاکٹر عرفان خالد، فرزانہ افضل ، صبیحہ خان، نویدہ خان، کونسلر کنیز اختر، راجپوت افتخار، میر شاہجہا ں ، شمائلہ انور ، عظمت خان اور دیگر نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہا ر کیا اس موقع پر سنیئر وزیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری طا رق فا روق ، ایم ایل اے اوورسیز راجہ جا وید اقبال، مسز سمیرا فرخ ، محمد بشیر ، خالد حمید فا روقی ، خان عبد الجبا ر ، مرزا شبیر جرال ، مقصود خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو کوئی بھی دردر دل رکھنے والا انسان بیان کرنے سے قاصر ہے ۔ چا ر ماہ سے بھارتی افواج نے کرفیو لگا رکھا ہے جس سے کشمیری عوام زندگی کی بنیا دی ضروریا ت سے محروم ہو چکی ہیں ۔ حیوانو ں پر استعمال ہو نے والی پیلٹ گنز سے کشمیری نوجوانو ں بچوں خواتین اور بزرگو ں کو نشانہ بنا کر آنکھو ں کی نعمت سے محروم کیا جا رہا ہے چا ر ماہ کے اندر ہزارو ں کی تعداد میں کشمیریو ں کی شہا دتیں رونما ہو ئی ہیں ایک نا بالغ اور معصوم بچی انشاء ملک کو اس کی بصارت سے محروم کر دیا گیا اسی طرح ریاست میں بھا رتی حکومت اور افواج کے ظلم و جبر کا نشانہ بننے والی کئی داستانیں موجود ہیں ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے فوری طور پر با العموم عالمی برادری اور با الخصوص یو رپین یو نین مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی نا انصافیو ں اور نہتے کشمیریوں کی خون ریزی کو ترجیحی بنیا دو ں پر روکنے کی کوشش کریں تحریک آزادی کشمیر کو سبو تا ژ کرنے کے لیے بھا رت تمام منفی حربے استعمال کرتے ہو ئے کشمیری مسلمانو ں کی نسل کشی کررہا ہے ۔ جس کی روک تھام وقت کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فا روق حیدر خان نے ممبر یو رپین پا رلیمینٹ کو کشمیر میں ہو نے والے مظالم با رے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ سیمینا ر کے اختتام پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے ممبر برطانوی پا رلیمینٹ اور چیئرمین کشمیر کونسل یو رپ علی رضا سید کو حکومت کشمیر کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی جبکہ تمام سیاسی جما عتو ں اور مختلف مکاتب فکر کے قائدین نے کشمیر کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دینے با رے بھی رائے دی اور حالیہ صورتحال عالمی برداری پر واضح کرنے اور اصل بھا رتی چہرہ دنیا کے سامنے لا نے کے لیے یو رپین یونین کا ایک فیکٹ فا ئنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیرمیں فوری طور پر بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gtfvnbu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *