سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت، خاتون بھی شامل

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب میں خاتون سمیت 3 پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی گئی، خاتون اور اس کے شوہر کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں سزا دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے 2014ء کے بعد پہلی پاکستانی خاتون کو سزائے موت دے دی، خاتون فاطمہ اعجاز اور ان کے شوہر محمد مصطفیٰ کو منشیات سے متعلق کیس میں سزائے موت دے دی، سزا کے شکار تیسرے پاکستانی کا نام عبدالمالک ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے معاملے پر حال ہی میں ایک معاہدہ ہوا ،رواں سال فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2ہزار 1سو 7پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا، تاحال پاکستانیوں کو رہا کرنے کا وعدہ ابھی پورا ہونا باقی ہے، ابھی تک صرف 250 پاکستانی قیدی واپس آئے ہیں۔

سعودی عرب گزشتہ 5 سالوں میں 100سے زائد پاکستانیوں کو سزائے موت دے چکا ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے باوجود سعودی عرب نے دیگر ممالک کے باشندوں کے مقابلے میں پاکستانیوں کو زیادہ سزائے موت دی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2arskyp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *