سعودی عرب کا پہلا ایٹمی پلانٹ تیاری کے قریب پہنچ چکا: امریکی میڈیا

Print Friendly, PDF & Email

امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے دارالحکومت ریاض کے قریب پہلا ایٹمی پلانٹ مکمل کرنے والا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی سیاروں کی تصاویر نے سعودی ایٹمی پلانٹ کی موجودگی ثابت کر دی ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک ایٹمی تنصیبات کو کنٹرول کرنے والے بین الاقوامی ضوابط پر دستخط نہیں کئے ہیں، اس تناظر میں مذکورہ اقدام نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

امارات سے نشر ہونے والے نیوز چینل العربیہ اور سعودی اخبار عکاظ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پہلا سعودی ایٹمی پلانٹ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی ریاض کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

گوگل ارتھ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ پلانٹ مکمل ہونے کے قریب ہے، یہ ایٹمی ایندھن والے عمودی ٹینک کے قریب بنایا جا رہا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3zg2umm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *