امریکا سے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کیلئے قائل کرے، شاہ محمود قریشی

Print Friendly, PDF & Email

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ خطے میں امن کیلئے بھارت کو قائل کرنا ہوگا، مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکا کردار ادا کرسکتا ہے۔ سماء کے پروگرام ’’آواز‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت تعلقات میں کردار ادا کرسکتا ہے، مائیک پومپیو سے افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن تک بھارت سے بات چیت ممکن دکھائی نہیں دے رہی، خطے کے امن کیلئے بھارت کو قائل کرنا ہوگا، مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتا ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دنیا بھر میں سراہا گیا، عسکری ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، کسی بھی ایڈونچر کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج (منگل کی) شام امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4kyg9r4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *