پہلے دوست بعد میں کوئی اور . . . فیس بک نے بڑا فیصلہ کرلیا‎

Print Friendly, PDF & Email

پہلے دوست بعد میں کوئی اور،فیس بک نے بڑا فیصلہ کرلیا۔صارفین کی جانب سے اپ ڈیٹس نہ ملنے کی شکایت کے بعد فیس بک نے دوستوں کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کو زیادہ جگہ دیے جانے کا رجحان کم ہو جائے گا۔ بی بی سی کے مطابق ایک ماہر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اخباروں اور نشریاتی اداروں کے مفادات عام طور پر فیسبک کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے کئی ایسے سروے کروائے ہیں جن میں صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی جانبسے پوسٹ کیے جانے والا مواد زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ اسی کے پیشِ نظر اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لا رہی ہے۔ کمپنی کے نائب صدر ایڈم موسیری نے بی بی سی کو بتایا ’ہم اس بات میں کوئی فرق روا نہیں رکھ رہے کہ دوست نے اپنےبیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا پھر حالاتِ حاضرہ کے بارے میں کسی تحریر کا لنک بھیجا ہے۔ ہم سجھتے ہیں کہ دونوں قسم کےمواد سے لوگ اپنے دوستوں سے منسلک ہوتے ہیں۔ اور یہ بات ہمارے نظام کے لیے زیادہ قدر رکھتی ہے۔‘ اس اقدام کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ ادارے جو بہت زیادہ ’لائیکس‘ اکٹھا کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں، انھیں پہلے کیطرح فائدہ نہیں ہو گا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی جرنلزم لیب کے جوشوا بینٹن کہتے ہیں: ’فیس بک ایک عرصے سے کمپنیوں سے کہتی رہی ہے کہ وہ جتنازیادہ ممکن ہو سکے، اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک اس (مداحوں کی تعداد)کی اہمیت میں کمی لاتی جا رہی ہے۔’اب وہ آپ کے دوستوں اور رشتے داروں کی سرگرمیوں کو کمپنیوں کے مقابلے پر زیادہ وزن دیں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gwrzdsd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *