ہندو لڑکیوں کے اغواءپر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ٹویٹ پر فواد چوہدری نے دبنگ جواب دیدیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: گزشتہ روز سندھ کی دونوجوان لڑکیوں کو اغواءکیے جانے سے متعلق خبر سامنے آئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیاہے اور فوری طور پر ان کی بازیابی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تاہم اس معاملے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے زبردست جواب دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے سندھ میں سے ہولی کی شب دو ہندو لڑکیوں کے اغواءسے متعلق پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے ۔“

یہ پیغام پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نظروں سے گزرا تو انہوں نے فوری طور پر جوابی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”محترمہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور یقین دلاتاہوں کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں کو دبایا جاتاہے بلکہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے جہاں ہمارے جھنڈے میں موجود سفید رنگ بھی ہیں برابرکا ہی عزیز ہے ، امید ہے جب بھارت میں موجود اقلیتوں کے حقوق کی بات آئے گی تو آپ اتنی ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی ۔“

Short URL: http://tinyurl.com/y69n3fl4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *