جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے آصف زرداری کی ضمانت کی مخالفت کر دی

Print Friendly, PDF & Email

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مخالفت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، مؤقف اپنایا کہ سابق صدر کے ہاتھ صاف نہیں ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب آصف زرداری کے خلاف ڈٹ گئی، نیب نے آصف زرداری کی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا جس میں پارک لین کمپنی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ۔

عالت عالیہ میں جمع کرائے گئے دو الگ الگ جوابات میں نیب نے مؤقف اپنا ہے کہ سابق صدر نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی ان خلاف شواہد موجود ہیں۔

بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق جواب میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو یو اے ای اور لیبیا سے بلٹ پروف گاڑیاں تحفے میں ملیں، گاڑیاں سرکاری ملکیت تھیں لیکن آصف زرداری نے توشہ خانے سے یہ قیمتی گاڑیاں حاصل کرلیں، صرف 15 فیصد ڈیوٹی دی وہ بھی جعلی اکاؤنٹس سے دی گئیں۔

پارک لین کمپنی کے معاملے میں بھی آصف زرداری نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لیا، دھوکہ دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی، زمینوں کیلئے جعلی اکاؤٹنس سے ادائیگیاں کی گئیں ۔

نیب نے کہا کہ آصف زرداری کے ہاتھ صاف نہیں،سابق صدر کسی رعایت کےمستحق نہیں، آصف زرداری تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے اُن کے اثر و رسوخ کے باعث شواہد میں ٹمپرنگ کا خدشہ ہے، لہذا ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر اور اُنکی ہمشیرہ فریالپور تالپور 29 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/yy85499d
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *