ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
حکومت نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے ذخیرہ اندوزہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ کرنسی تجارت کے حوالے سے قیاس آرائیاں پھیلانے والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے تعاون سے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں تقریباً 18 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Short URL: http://tinyurl.com/y66gukw3
QR Code: 
Leave a Reply