ممتاز قادری کا کیس آئین کی اساس کے مطابق شرعی عدالت میں چلایا جائے : ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

Print Friendly, PDF & Email

لاہور( ایف یو نیوز)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے یکم اکتوبر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے مقدس مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ تحفظِ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ممتاز قادری کا یہ قصور ہے کہ وہ عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی ہے ،جس نے عشق رسول کے جذبے سے سرشار ہوکر اس گستاخ رسول کوواصل جہنم کیا جو ناموس رسالت کے قانون کو کالا قانون کہتا تھااور گستاخ رسول عورت کی حمایت کرتاتھا۔غازی ممتاز حسین قادری نے عاشق رسولﷺ ہونے کا ثبوت دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کا عمل قرآن وسنت کے عین مطابق ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے عاشق رسول غازی علم دین شہید کی رہائی کیلئے انگریز کی عدالت انگریز کے بنائے ہوئے قانون کے خلاف رہائی کیلئے پیروی کی لیکن انگریز کے قانون نے غازی علم دین شہید کو پھانسی کی سزا دی ۔آج پاکستان کا آئین وقانون انگریز کا پابند نہیں بلکہ قرآن وسنت کا پابند وتابع ہے ۔ لہٰذا ممتاز قادری کا کیس آئین کی اساس کے مطابق شرعی عدالت میں چلایا جائے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ہر عاشق رسول شرعی و آئینی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/j2pvyng
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *