پشاور میں گاڑی پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق، واقعہ چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا، ملزمان فرار، سرچ آپریشن شروع

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس سٹیشن خزانہ کے زرائع کے مطابق۔ اتوار کے روز صبح سات بجے چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود لنڈی سڑک کے مقام پے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد نے ایک سوزوکی کیری ڈبے پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد محمد اقبال سکنہ چکوال ، محمد فرید سکنہ کہوٹہ اور عبد الرحمان جاں بحق ہو گئے ۔یہ افراد قریبی ڈیری فارم سے دودھ لے کر آرہے تھے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کیلئے نائن ایم ایم اور30 بور کے پستول استعمال کیے گئے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zc2j9ey
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *