دھڑے بازی ختم، ویڈیو جرنلسٹس متحد ہوگئے، تعاون پر ممبران کا شکرگزار ہوں ، سید شیراز گردیزی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد(ایف یو نیوز) یڈیو جرنلسٹس ایسوایشن کمیٹی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سید شیراز گردیزی سے ملاقات۔ملاقات میں ویڈیو جرنلسٹس کے تمام دھڑوں میں اختلافات ختم کر کہ ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو جرنلسٹ کے تمام دھڑے متحد ہو گئے۔ ویڈیو جرنلسٹ کمیٹی کے چئیر مین شیراز گردیزی سے ملاقات میں تمام تحفظات دور کر کہ ویڈیو جرنلسٹ کے حقوق کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا تمام دھڑوں نے پریس کلب کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو جرنلسٹ کمیٹی کے چئیر سید شیراز گردیزی کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سید شیراز گردیزی نے تمام ممبران کو یقین دلایا کہ ویڈیو جرنلسٹ کے حقوق کے لیے تمام دھڑے مل کر جو بھی اقدام اٹھائیں گے اس میں مبھے اور میری ٹیم کو سب سے آگے پائیں گے۔ میں نے اپنی ٹیم کے تعاون سے ویڈیو جرنلسٹ کے حقوق کے لیے ہر محافظ پہ جنگ لڑی اور آئیندہ بھی لڑتا رہوں گا۔ تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا اور مجھ پہ اعتماد کا اظہار کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/z7pf3pa
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *