نعتیہ کلام
ہمیں یقین ہے آقا ہمیں بلائیں گے
کہ بن کے ہم بھی فقیر اس گلی میں جائیں گے
کریں گے آہ گزاری لپٹ کے جالیوں سے
سسک سسک کے مقدرکو ہم جگائیں گے
کہ لے تو جائیں گے نفس پلیت کو اپنے
ہم ان کے در پہ مگر پاک اسے کرائیں گے
کہیں گے گردش دوراں نے زخم بخشے ہیں
نہ آپ نے بھی خبرلی کہاں پہ جائیں گے
سناسکے نہ اگر حال دل انہیں نادی
ہم ان کےدر پہ مگرنعت اک سنائیں گے
(از قلم: نادیہ بلوچ)
Short URL: http://tinyurl.com/hczgkr5
QR Code: 
Leave a Reply